21 Mar 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بھی والد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔
علاوہ ازیں بابر اعظم، افتخار احمد اور امام الحق بھی عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ پہنچ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ نسیم شاہ، بابر اعظم اور افتخار احمد حال ہی میں ختم ہونے والی پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں ایکشن میں تھے۔