اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

معاشی استحکام: وزیراعظم کا عالمی ماہرین، سٹیک ہولڈرز کو مشاورتی عمل کا حصہ بنانے کا فیصلہ

20 Mar 2024
20 Mar 2024

(لاہورنیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے معاشی استحکام و ترقی کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے عالمی ماہرین اور سٹیک ہولڈرز کو مشاورتی عمل کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعظم نے معاشی اصلاحات کے نفاذ کی خود نگرانی کا بھی فیصلہ کیا، شہبازشریف نے کہا کہ معیشت کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے، مشاورتی اجلاسوں کی خود صدارت کروں گا، برآمدات کی عالمی منڈی تک رسائی اور برآمدی صنعت کو تمام سہولیات یقینی بنائیں گے۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ مزید ٹیکس کے بجائے ٹیکس نیٹ بڑھانے سے محصولات میں اضافہ کریں گے، پاکستان میں چھوٹے، درمیانے اور بڑے پیمانے کی صنعت کو ترقی دیں گے، وزیراعظم نے معیشت کے شعبوں کی مرحلہ وار اصلاحات پر رپورٹ مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے درآمدی پالیسی میں ویلیو ایڈیشن سے برآمدات بڑھانے کو کلیدی اہمیت دینے کی بھی ہدایت دی، انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات کو بین الاقوامی ویلیو ایڈیشن چین کا حصہ بنائیں گے، بجلی کے شعبے کی موجودہ استعداد کو بروئے کار لانے کیلئے جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو جدید اور بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ، علم و ہنر سے لیس کریں گے، وزیراعظم نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے اجراء کی بھی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے