20 Mar 2024
(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کا اختتام مثبت زون میں ہوا، سٹاک مارکیٹ میں 229 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 65 ہزار 731 پوائنٹس پر بند ہوا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 65 ہزار 502 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 8 ارب 24 کروڑ 6 لاکھ 81 ہزار 796 روپے مالیت کے 17 کروڑ 6 لاکھ 78 ہزار 391 شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔