اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

دہشتگردی کے سدباب کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے: مریم نواز

20 Mar 2024
20 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

مریم نواز نے کہا کہ دہشت گردی کے سدباب کے لئے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے، دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے سی ٹی ڈی کا کردار ناقابل فراموش ہے، معاشی ترقی کے لئے پائیدار امن و استحکام ناگزیر ہے، عوام کے جان و مال کی حفاظت سے بڑی قومی خدمت نہیں ہو سکتی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اسلام کے نام پر انتہا پسندی اور قتل و غارت قابل مذمت ہے، سی ٹی ڈی کے افسر اور جوان گمنام ہیرو ہیں ان کو سلوٹ پیش کرتی ہوں، سی ٹی ڈی جیسے ادارے کے قیام کا کریڈٹ محمد شہباز شریف کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی کے افسر اور جوان قابل تحسین قومی خدمت سر انجام دے رہے ہیں، سی ٹی ڈی کے افسر اور جوان صلہ و ستائش کی پروا کئے بغیر سرگرم عمل ہیں، امن و امان کے لئے کوشاں ادارے کے لئے تمام تر وسائل مہیا کئے جائیں گے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب کی ترقی، سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کا مشن پائیدار امن و امان کے بغیر ممکن نہیں۔

سی ٹی ڈی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی وسیم احمد خان نے سی ٹی ڈی کی کارکردگی پر بریفنگ دی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے سی ٹی ڈی کی کارکردگی کو سراہا، وزیراعلیٰ نے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے