پنجاب گورنمنٹ
وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا
20 Mar 2024
20 Mar 2024
(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔
وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا استقبال کیا، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
شہباز شریف اور برطانوی ہائی کمشنر نے ملکی معاشی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی گفتگو کی۔