اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کے 6شہروں میں کم آمدن والے افراد کیلئے ہاؤسنگ سکیم کا اصولی فیصلہ

20 Mar 2024
20 Mar 2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے صوبہ کے 6 شہروں میں کم آمدن والے افراد کیلئے ہاؤسنگ سکیم کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، مشیرپرویز رشید، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز ہاؤسنگ، خزانہ،کمشنر لاہور اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں کم آمدن والے افراد کے لئےایک لاکھ گھروں کے پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا، بورڈ آف ریونیو نے منصوبے کیلئے 17سائٹس کی نشان دہی کی جن کی پڑتال کی جائے گی، مریم نواز نے فوری طور سائٹ سلیکشن کی ہدایت کردی۔

منصوبے کے تحت پنجاب کے 6 شہروں لاہور،ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا اور راولپنڈی میں کم آمدن والے افراد کے لئے ہاؤسنگ سکیم کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ گھروں کے لئے سائٹ کا انتخاب تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھ کر کیا جائے، عوام کی سہولت کے لئے شہروں کے قریب ترین جگہ کا انتخاب ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گھر ہر خاندان کی بنیادی ضرورت ہے، "اپنی چھت اپنا گھر" پراجیکٹ رہائشی ضرورت پوری کرے گا، جہاں شہروں کے اندر زمین دستیاب ہے وہاں شہروں کے اندرہاؤسنگ سکیم بنائیں، "اپنی چھت اپنا گھر لینڈ" مارک منصوبہ ہو گا، لوگ بخوشی رہائش اختیار کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے