اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ کی گھر تک سروسز کی فراہمی کیلئے ایپ سروس متعارف کرانے کی ہدایت

20 Mar 2024
20 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کو گھر تک سروسز کی فراہمی کیلئے ایپ اور کال سروس شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں "دستک" پروگرام کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ضلعی  اور انتظامی محکموں کو جلد از جلد دستک سروسز مہیا کرنے کے لئے اقدامات کا حکم دے دیا۔

"دستک" ایپ سروسز کے ذریعے ابتدائی طور پر لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں کی 10 سروسز میسر ہوں گی، عوام بتدریج سرکاری محکموں کی 100 سے زائد سروسز آن لائن یا کال کرکے حاصل کرسکیں گے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے پہلے مرحلے میں لاہور کے عوام کو ان کی دہلیز پر 10سہولیات دئیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے،اجلاس کے دوران دعویٰ کیا گیا کہ شہری پیدائشی و ڈیتھ سرٹیفکیٹ، شادی و طلاق سرٹیفکیٹ، ڈومیسائل، ای سٹیمپ، وہیکل رجسٹریشن و ٹرانسفر، ٹوکن ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس سروسز اپنے گھر کی دہلیز پر حاصل کر سکیں گے۔

حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں کریکٹر سرٹیفکیٹ، پولیس ویریفکیشن، لرنر ڈرائیونگ لائسنس، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، ایف آئی آر کی کاپی، ڈوپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس اور کرایہ دار کی رجسٹریشن کی سہولت بھی گھر کی دہلیز پر ملے گی۔

پراجیکٹ کے مطابق مخصوص رائیڈر سرکاری محکموں کی سروسز شہریوں کو گھر پر مہیا کرے گا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رائیڈرز کی فوری رجسٹریشن اور ٹریننگ شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ مستقبل میں 100 سے زائد سروسز دستک منصوبے کے ذریعے فراہم کی جائیں گی جس سے 50ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا ہوں گی،شہری 1202 پر کال کرکے یا دستک ایپلی کیشن کے ذریعے مطلوبہ سروسز حاصل کر سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دستک کا رائیڈر متعلقہ شہری کے گھر پہنچے گا اور اسے مطلوبہ سروس فراہم کی جائے گی، حکومت عوام کی سہولت اور گڈ گورننس ہر حال میں یقینی بنائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے