اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

چاول کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 85 فیصد اضافہ ریکارڈ

20 Mar 2024
20 Mar 2024

(ویب ڈیسک) ملک میں چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر85.83 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق جولائی 2023سے لیکرفروری 2024 تک کی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو2.517 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.354 ارب کے مقابلہ میں 85.83 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 3.932 ملین میٹرک ٹن چاول کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.546 ملین میٹرک ٹن تھی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 472135 میٹرک ٹن باسمتی چاول کی برآمد سے ملک کو539.42 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 38.43 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 366210 میٹرک ٹن باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو386.88 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ چاول کی دیگراقسام کی برآمدات سے ملک کو 2.180 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 967.87 ملین ڈالر تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے