(لاہور نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت پنجاب کی جیلوں میں قید تمام قیدی مکمل محفوظ ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل میں کہا کہ اربوں روپے کے ڈاکے مارنے والے شخص کو جیل میں بہترین سکیورٹی اور کھانے کی سہولیات مل رہی ہیں، بیرسٹر سیف کو خیبر پختونخوا کے عوام کی فکر کرنی چاہئے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے لوگوں کی گواہیاں ان کی جماعت کے اپنے لوگ دے رہے ہیں، مریم نواز کی کارکردگی کا اعتراف ان کے مخالفین بھی کر رہے ہیں، مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مریم نواز تختیوں پر تختیاں نہیں لگا رہیں بلکہ عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں، مریم نواز پنجاب میں سوا تین کروڑ افراد کو باعزت طریقے سے رمضان پیکیج تقسیم کر رہی ہیں، فوٹو سیشن گنڈاپور سرکار کا مشغلہ ہے۔