13 Mar 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے سوشل میڈیا پر بے تحاشا تنقید کے بعد مریم اکرام کو اسمبلی رکنیت سے دستبردار ہونے کا حکم دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر بے تحاشا تنقید کے بعد مسلم لیگ ن نےمریم اکرام کو قومی اسمبلی کی سیٹ سے دستبردار کروانے کا فیصلہ کیا ہے،قائد نواز شریف نے سخت ایکشن لیتے ہوئے پارٹی قیادت کو مریم اکرام کے اسمبلی رکنیت سے دستبردار ہونے کا کہہ دیا ۔
پارٹی قیادت کی جانب سے مریم اکرام کو کہا گیا ہے کہ وہ 19 مارچ سے قبل الیکشن کمیشن کو دستبرداری سے آگاہ کر دیں ،مسلم لیگ ن مریم اکرام کی دستبرداری کے بعد نئی نامزدگی کرے گی۔
لیگی قیادت کی جانب سے مریم اکرام کی سفارش کرنے والے لیگی رہنماؤں کی سرزنش کی گئی ہے اوراس معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔