اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 109 مقدمات درج

12 Mar 2024
12 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات، ناجائز منافع خوروں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا۔

چوبیس گھنٹوں میں 2512 مقامات کی چیکنگ، 336 خلاف ورزیاں اور 109 مقدمات درج کیئے گئے، 5 لاکھ 41 ہزار 500 روپے کے جرمانے اور 79 منافع خور جیل میں ڈالے گئے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ رافعہ حیدر کی ہدایت پر تمام زونل ٹیمیں متحرک ہو گئیں، شہر کی اہم شاہراہوں پر حدود کی مخصوص لائن مارکنگ مکمل کر لی  گئ، واہگہ زون، نشتر زون، اقبال زون اور گلبرگ کی اہم شاہراہوں پر بھی نشان دہی ہو گئی، عزیز بھٹی زون، شالامار زون، راوی زون، داتا گنج بخش اور سمن آباد زون کی اہم شاہراہوں پر بھی لائن مارکنگ ہو گئی۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ تمام زونز میں لائن مارکنگ حدود پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، تمام زونز کے دورے کروں گی، کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، رمضان المبارک میں مصروف شاہراہوں پر تجاوزات کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہونے کو یقینی بنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے