12 Mar 2024
(ویب ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنرعثمان طارق کو پی ایس ایل 9 کے بقیہ میچز کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور وہ بولنگ بھی کراسکیں گے۔
عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے پر انہیں بولنگ ایکشن کی درستگی کے لیے نیشنل اکیڈمی بھی طلب کیا گیا تھا۔
نیشنل اکیڈمی میں عثمان طارق کے ایکشن کا جائزہ لےکر انہیں کچھ ہدایات دی گئی ہیں۔
سپنر عثمان طارق نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکو جوائن کرلیا ہے اور وہ ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے، عثمان طارق دوسری مرتبہ رپورٹ ہونے تک بولنگ کراسکتے ہیں۔