اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی غیر قانونی ہے: بیرسٹر گوہر

12 Mar 2024
12 Mar 2024

(لاہور نیوز)رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی غیر قانونی ہے۔

رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہرکا کہنا تھا کہ یہ طے ہوا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے منگل اور بدھ کو روٹین کی ملاقات ہوگی، بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کی ایک لسٹ جاری کی تھی جس میں 10وکلاء کا نام تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کیلئے 6لوگوں کی بات ہوئی تھی، آج ہمیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی نہ بانی پی ٹی آئی سے خاندان کی ملاقات ہوئی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 2ہفتوں کیلئے پابندی لگادی ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوسکتی، ایسی بلینکٹ پابندی غیر قانونی و غیر آئینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کل تک ہماری بانی پی ٹی آئی تک رسائی ممکن بنائی جائے، ہمیں بانی پی ٹی آئی کی صحت اور سکیورٹی کے بارے بتایا جائے، ہم تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں کہ کیوں پابندی لگائی گئی ہے؟

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لیے کل کی ملاقات کو یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے