اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محمد حفیظ کا شاداب کو آل راؤنڈر بننے سے متعلق اہم مشورہ

12 Mar 2024
12 Mar 2024

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے لیگ سپنر شاداب خان کو اہم مشورہ دیدیا۔

نجی سپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر محمد حفیظ نے مشورہ دیا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو بطور بالنگ آل راؤنڈر کھیلنے کے بجائے بیٹنگ آل راؤنڈر کی حیثیت سے کھیلنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ شاداب پاکستانی ٹیم میں مڈل آرڈر کے مسائل حل کرسکتے ہیں، افتخار کے علاوہ ٹورنامنٹ میں کسی بلے باز نے نچلے درجے پر بیٹنگ کرتے ہوئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

قبل ازیں مصباح الحق نے 2024 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کی مڈل آرڈر بیٹنگ لائن اپ کو مضبوط کرنے کیلئے اعظم خان ، افتخار احمد اور شاداب خان کا نام لیا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کی 9 اننگز میں شاداب نے 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 145.54 کے سٹرائیک ریٹ سے 278 رنز بنائے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے