اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 9: شان مسعود نے شاداب خان کیساتھ تکرار کی وجہ بتا دی

12 Mar 2024
12 Mar 2024

(ویب ڈیسک) کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کے ساتھ ہونے والی تکرار کی وجہ بیان کر دی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شاداب خان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے کہا   فیلڈ میں پلیئرز کے جذبات ہوتے ہیں، ہر انسان میں کچھ خوبی کچھ خامی ہوتی ہے، میں نے وائیڈ واپس لینے کیلئے ریویو لیا، میں جب امپائر سے بات کر رہا تھا تو شاداب نے کہا وقت ختم ہو گیا ہے، شاداب کی بات پر اس کو کہا کہ آپ میچ کھیلو، امپائرنگ مت کرو۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے گزشتہ جمعرات کو ہونے والے میچ کے دوران شاداب خان اور شان مسعود کے درمیان ریویو لینے کے معاملے پر گرما گرمی دیکھنے میں آئی تھی۔

قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا شان مسعود سے ہونے والی گرما گرمی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دوران میچ شان مسعود بھائی کو تھوڑی غلط فہمی ہوگئی تھی جس پر وہ ناراض ہوئے تاہم شاداب خان اور شان مسعود کے درمیان بحث و تکرار کا معاملہ صرف فیلڈ تک محدود رہا، میچ کے اختتام پر دونوں کپتانوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے