اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

گراؤنڈ میں پرفارم کرتا ہوں، کسی کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں:بابراعظم

12 Mar 2024
12 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ میں تنقید پر دھیان نہیں دیتا ، گراؤنڈ میں پرفارم کرتا ہوں ، کسی کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے حوالے سے مجھ پر کسی چیز کا پریشر نہیں، میں نے جو بھی فیصلہ کیا وہ پاکستان کیلئے کیا، میں ون ڈاؤن کھیلنے پر ذاتی طور پر مطمئن نہیں تھا مگر پاکستان کیلئے کیا۔

بابر نے کہا کہ  مجھے اپنی گیم کا پتہ ہے، اپنا کھیل روز بروز بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں، جب عوام بابر، بابر کی آواز لگاتی ہے تو وہ احساس الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا، کوشش کرتا ہوں کہ اپنی پرفارمنس سے فینز کو خوشیاں دوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے  پی ایس ایل میں زلمی کی بہترین ٹیم سلیکٹ کی، شروع میں ہمیں کمبی نیشن بنانے میں مشکلات درپیش آئیں، لیکن صائم کی صورت میں ہمیں اچھا آل راؤنڈر مل گیا ہے۔

پشاور زلمی کے کپتان کا کہنا تھا کہ  میرا اور صائم کا کھیلنے کا طریقہ مختلف ہے ، ہم ایک پلان بناکر کھیلتے ہیں، ہم دونوں میں کمیونیکیشن ہوتی ہے، اس کے ساتھ اوپن کرکے اچھا لگتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے