12 Mar 2024
(ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن میں لیگ مرحلے کا آج آخری میچ کھیلا جائے گا۔
کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان رات 9 بجے جوڑ پڑے گا۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔
ایونٹ میں 6 میچز جیت کر ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا 11 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھا نمبر ہے۔