کھیل
سٹیڈیم میں ہجوم میں موجود شخص نے محمد عامر کو ایسی بات کہہ دی کہ کرکٹر تماشائی پر پھٹ پڑے
11 Mar 2024
11 Mar 2024
(ویب ڈیسک)پی ایس ایل 9 کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باولر محمد عامرتماشائی کی جانب سے فکسر کہنے پر غصے میں آگئے ۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے میچ کے بعد انکلوژرز سے عامر کو فکسر کہا گیا جس پر کرکٹر غصے میں آگئے اور کہا کہ گھر سے یہی سیکھ کر آتے ہو۔تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آفیشلز محمد عامر کو انکلوژرز سے دور لے گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو شکست دی تھی۔