اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابراعظم سے لڑائی: شاہین آفریدی نے حقیقت بتا دی

09 Mar 2024
09 Mar 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے ٹی20 کپتان شاہین آفریدی نے بابراعظم کیساتھ اپنی لڑائی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

شاہین آفریدی نے پی ایس ایل کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز کو پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کہا کہ ہمیں کسی کے سامنے خود کو درست ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، ٹیم میٹنگ میں ہم جانتے ہیں کہ کیا کہنا ہے اور کیا نہیں، بابر اور میں پاکستان کیلئے کھیلتے ہیں، ہمارے تعلقات ایک خاندان کی طرح ہیں جو اپنی چیزیں خود سلجھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی ایسے پیش کیا جاتا ہے کہ بابراعظم اور میرے درمیان کوئی اختلاف ہے، ہماری لڑائی ہوئی ہو! ایسا نہیں ہونا چاہیے، ہم ایک دوسرے سے اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنا ہم اپنے خاندان سے کرتے ہیں۔

قبل ازیں میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ سال 2023 ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ میں شکست کے بعد پاکستان کے کپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے درمیان ڈریسنگ روم میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔

ٹیم میٹنگ میں بابراعظم نے کچھ سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا، جس پر شاہین شاہ آفریدی نے بابر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ جن کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی پیش کی وہ انکا اعتراف کریں، اس دوران مبینہ طور پر محمد رضوان نے صورتحال میں ثالث کا کردار نبھایا تھا۔

سابق کپتان بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی نے اپنے درمیان ہونے والی لڑائی کی خبروں کو مسترد کردیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے