اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آصف زرداری افہام و تفہیم سے معاملات کو لیکر چلیں گے: سپیکر پنجاب اسمبلی

09 Mar 2024
09 Mar 2024

(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری افہام و تفہیم سے معاملات کو لے کر چلیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ میرا یہ ماننا ہے کہ جس طرح کا سیاسی ماحول سابق صدر کے دور میں رہا آصف زرداری ویسا ماحول پیدا نہیں ہونے دیں گے، سابق صدر کے منصب کا تقاضا تھا کہ وہ پارٹی سے بالاتر ہو چلتے مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عارف علوی کا دور ایک خوفناک دور تھا جس میں انہوں نے آئین کو پامال کرتے ہوئے اسمبلی تحلیل کی، آصف زرداری ایک سیاسی سوچ کے جمہوری آدمی ہیں، مجھے یقین ہے کہ آصف زرداری کا انتخاب ملک و قوم کیلئے بہتر ثابت ہوگا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ کیا کبھی اس طرح ہوا ہے جس طرح پچھلی اسمبلی تحلیل کی گئی؟ کم از کم جمہوری اور سیاسی آدمی تو ایسا کام نہیں کریں گے، صدر عارف علوی کے منصب کا تقاضا تھا کہ وہ ایسا کام نہ کرتے۔

ملک احمد خان نے مزید کہا کہ عارف علوی ملک کے سب سے بڑے آئینی عہدے پر تھے، ڈپٹی سپیکر نے جعلی لیٹر کے ساتھ جو کہا وہ سب کے سامنے ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے