09 Mar 2024
(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں آج ہائی وولٹیج ٹاکرا ہو گا۔
کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں آج کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 7 سات بجے شروع ہو گا۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں تقریباً پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کا پلے آف مرحلہ کھیلنے کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں۔
کراچی کنگز کی ٹیم8 میچ کھیل کر3 میں کامیاب رہی اور پانچ میں اسے شکست ہوئی جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم نے8 میچ کھیل کر صرف ایک میں فتح حاصل کی ہے۔