09 Mar 2024
(لاہور نیوز) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عقیل حسین نے پی ایس ایل سیزن 9 کی پہلی ہیٹ ٹرک کردی۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپرلیگ کے 25 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عقیل حسین نے پشاور زلمی کیخلاف میچ کے 16 ویں اوور میں لگاتار تین گیندوں پر تین وکٹیں حاصل کرکے پی ایس ایل 9 کی پہلی ہیٹ ٹرک کا اعزاز اپنے نام کیا۔
عقیل حسین نے اس میچ میں مجموعی طور پر 4 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم سمیت عامر جمال، مہران ممتاز اور لیک ووڈ کو پویلین کی راہ دکھائی۔