06 Mar 2024
(لاہورنیوز) چیئرمین پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن اکرم ساہی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
ایشین انڈور چیمپئن شپ میں بھی ٹاپ پاکستانی اتھلیٹس کو شرکت سے روکے جانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اتھلیکٹس فیڈریشن کے چیئرمین اکرم ساہی عہدے سے مستعفی ہو گئے۔اکرم ساہی دس سال سے زائد عرصہ فیڈریشن سے وابستہ رہے، انہوں نے اپنا استعفیٰ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر کو بھجوا دیا۔
اکرم ساہی کے دور میں متعدد قومی اتھلیٹس ڈوپ ٹیسٹ میں پکڑے گئے جنہیں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا، ایران میں منعقدہ ایشین انڈور چیمپئن شپ میں بھی ٹاپ پاکستانی اتھلیٹس کو شرکت سے روکا گیا۔