اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ٹیم کے کوچنگ سٹاف کیلئے متعدد غیر ملکی نام زیر غور

06 Mar 2024
06 Mar 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے چار سے پانچ نام اپنے ریڈار میں رکھ لیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے زیرغور ناموں میں  پی ایس ایل میں خدمات انجام دینے والے کوچز بھی شامل ہیں۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیرن سیمی اور مائیک ہیسن کے نام کوچز کی فہرست میں شامل ہیں، سر ویوین رچرڈز کا نام بھی مینٹورشپ کے لیے زیر غور آیا ہے۔

 ذرائع پی سی بی نے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد سے جلد کوچنگ سٹاف کو حتمی شکل دینے کا خواہشمند ہے، پاکستان ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز اپریل کے وسط میں شیڈول ہے، ہوم سیریز کے بعد پاکستان نے انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے جس کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ شیڈول ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے