اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان، 2 رکنی سکیورٹی وفد لاہور پہنچ گیا

06 Mar 2024
06 Mar 2024

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے دو رکنی وفد لاہور پہنچ گیا، وفد میں پلیئرز ایسوسی ایشن نیوزی لینڈ کے ہیتھ ملز اور آزاد سکیورٹی ماہر رگ ڈیکاسن شامل ہیں۔

پہلے مرحلے میں وفد نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لیا تھا، وفد ٹیم ہوٹل اور پنڈی سٹیڈیم پہنچا جہاں انہیں اعلیٰ سطح کی بریفنگ بھی دی گئی، وفد نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل کا میچ بھی دیکھا ، وفد پی ایس ایل کی سکیورٹی اور روٹس کا جائزہ بھی لے رہا ہے۔

دوسرے مرحلے میں وفد آج لاہور میں انتظامات کا جائزہ لے گا، ٹیم ہوٹل اور سٹیڈیم کا دورہ شیڈولڈ ہے۔

وفد کو انتظامات کے حوالے سے بریفنگنز بھی دی جائیں گی، وفد جمعرات کو واپس روانہ ہو گا، وفد نے اب تک انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے اپریل میں 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، دورے سے قبل سکیورٹی وفد کا انتظامات کا جائزہ لینا معمول کی بات ہے۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی، 28 اپریل تک جاری رہنے والے دورے میں پہلا ٹی 20 میچ 18 اپریل کو ہو گا، پہلے مرحلے میں تین میچز راولپنڈی اور دوسرے مرحلے میں دو میچز لاہور میں کھیلنے کی تجویز ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے