06 Mar 2024
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا اپ گریڈیشن پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے علی الصبح پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے انہیں بریفنگ دی، قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض بھی چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ تھے۔
محسن نقوی نے سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے لیے سہولتوں کا جائزہ لیا اور کرکٹ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کرلیا۔
چیئرمین پی سی بی نے سٹیڈیم کے انکلوژر میں سہولیات بہتر بنانے سمیت عارضی نشستوں کی بجائے مستقل نشستیں لگانے کی ہدایت کی اورگراؤنڈ کی حالت کو بھی بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے۔