06 Mar 2024
(ویب ڈیسک) قومی ٹیسٹ کرکٹر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر سہیل خان نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ نوجوان کرکٹرز کیلئے سیکھنے کا بہترین موقع ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل خان کا کہنا تھا کہ نوجوان کرکٹرز کو اپنے سینئرز سے سیکھنا چاہیے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کھلاڑیوں کو بہترین ماحول دیا ہے، اعظم خان منیجر ہیں، مذاق مستی کرتے ہیں، سپورٹ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں باؤلرز کیلئے بہت مشکلات پیدا ہوگئی ہیں، باؤنڈریز چھوٹی اور پچز فلیٹ ہوگئی ہیں، باؤنڈری کم سے کم 70 میٹر ہونی چاہیے، کرکٹ میں باؤلرز کیلئے کچھ سپورٹ بھی ضرور ہونی چاہیے۔
اپنے کرکٹ کیریئر سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2015 کے ورلڈ کپ میں اے بی ڈویلیئرز کی وکٹ سب سے یادگار ہے،اس وقت اے بی ڈیویلیئرز فارم میں تھا، تب اس کی وکٹ لینا اہم تھا۔