اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دی ہنڈرڈ کے پلیئرز ڈرافٹ کیلئے 65 پاکستانی کھلاڑی رجسٹرڈ

06 Mar 2024
06 Mar 2024

(ویب ڈیسک) برطانوی کرکٹ لیگ ’دی ہنڈرڈ‘ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے 20 مارچ کو ہونے والے پلیئرز ڈرافٹ میں65 پاکستانی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن ہوگئی۔

دی ہنڈرڈ میں رجسٹر ہونے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں 60 مینز اور 5 ویمن کھلاڑی شامل ہیں جبکہ صرف دو پاکستانی کھلاڑیوں کو ان کی ٹیموں نے سکواڈ میں برقرار رکھا ہے۔

مانچسٹر اوریجنل کی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑی اسامہ میر کو اور ویلش فائر نے حارث رؤف کو ری ٹین کیا ہے، ڈرافٹ میں حسن علی اور نسیم شاہ کی ریزرو پرائس ایک لاکھ پاؤنڈز مقرر کی گئی ہے جبکہ حسن اور نسیم ڈرافٹ کیلئے رجسٹر پاکستان کے مہنگے ترین پلیئرز ہیں۔

پاکستانی کھلاڑیوں میں شاداب خان اور افتخار احمد کی ریزرو پرائس 75 ہزار پاؤنڈ، محمد عامر، صائم ایوب، عامر جمال اور عبداللہ شفیق کی بیس پرائس 60 ہزار جبکہ فخر زمان، محمد حارث اور عماد وسیم کی ڈرافٹ میں ریزرو پرائس 50 ہزار پاؤنڈ ہے۔

پاکستانی کھلاڑی میر حمزہ، محمد حسنین اور اعظم خان 40 ہزار پاؤنڈز کی ریزرو پرائس کے ساتھ رجسٹر ہوئے جبکہ مینز ہنڈرڈ کیلئے رجسٹر دیگر 46 پاکستانی پلیئرز بغیر ریزرو پرائس کے شامل ہیں۔

بغیر ریزرو پرائس رجسٹر پلیئرز میں سلمان آغا، ابرار احمد ، عمر اکمل اور آصف علی بھی شامل ہیں، حیدر علی، عمر امین، فہیم اشرف اور شاہنواز دھانی  کے نام بھی بغیر ریزرو پرائس رجسٹر ہوئے۔

زمان خان، شان مسعود، محمد نواز، رومان رئیس، سعود شکیل، حنین شاہ اور وسیم جونیئر کے نام بھی بغیر ریزروڈ پرائس پاکستانی کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

خواتین میں ارم جاوید، ندا ڈار اور فاطمہ ثنا 17 ہزار 500 پاؤنڈ کی ریزرو پرائس کے ساتھ رجسٹر ہوئیں جبکہ عالیہ ریاض اور جویریہ رؤف بغیر ریزرو پرائس کے ڈرافٹ میں شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے