اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سائفر پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے: اسد قیصر

04 Mar 2024
04 Mar 2024

(ویب ڈیسک) رہنما تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسد قیصر نے سائفر کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سائفر پر بات کی، سائفر پر ہمارا واضح مؤقف ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، حقیقت سامنے آ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سفیر کو بلا کر انتہائی برا رویہ اپنایا گیا، کیا یہ سب سائفر کو جھوٹا نہیں کہتے تھے؟ لیکن پھر اسی سائفر کو بنیاد بنا کر سزائیں دی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مایوس کرنے کے لئے بانی پی ٹی آئی پر 14، 14 گھنٹے عدالت میں پروسیڈنگ ہوتی ہے، کوشش ہوتی ہے گن پوائنٹ پر سزا دلائی جائے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کرتا ہوں، یہ بتایا جا رہا ہے کوئی ایسی گفتگو کرے گا تو ایکشن ہو گا، بتانا چاہتا ہوں وہ ڈر اور خوف کا وقت گزر چکا ہے، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ میں نے 29 سال گزارے، انہوں نے شروع دن سے کہا قانون کی حکمرانی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ  بانی پی ٹی آئی نے کبھی اصولوں پر سودا بازی نہیں کی، ملک سے نہیں بھاگے، مقدمات کا سامنا کیا، ہمارا لیڈر کبھی نہیں جھکے گا، نہ کسی آفر پر سمجھوتہ کرے گا، ہم چاہتے ہیں قانون اور آئین کی بالادستی ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے