04 Mar 2024
(ویب ڈیسک) ملک کے نئے صدر کا سہرا کس کے سر سجے گا؟ انتخابی میدان 9 مارچ کو سجے گا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس9 مارچ کو طلب کر لیا جس کا سیکرٹری قومی اسمبلی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی آج ہو گی،5 مارچ کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔
صدر کے انتخاب کیلئے سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں میں بیک وقت پولنگ ہو گی، ووٹنگ کا عمل صبح10 بجے سے شام4 بجے تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ آصف زرداری اور محمود خان اچکزئی کے علاوہ صدر مملکت کی دوڑ میں کئی آزاد امیدوار بھی شامل ہیں۔