03 Mar 2024
(لاہورنیوز) قومی اسمبلی میں عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی عمر ایوب کی اپوزیشن لیڈر تقرری کی منظوری دی تھی، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کیلئے کل باقاعدہ درخواست جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف قومی اسمبلی میں 201 ووٹ لیکر وزیراعظم منتخب ہوگئے