اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی چوری :78 ارب روپے وصول، ساڑھے4 ہزار سے زائد افراد گرفتار

02 Mar 2024
02 Mar 2024

(ویب ڈیسک) ملک کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے متعلقہ اداروں کی کاوشیں جاری ہیں، بجلی چوری کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

پاکستان میں بجلی چوری اس بحران کی سب سے بڑی وجہ ہے،حکومتی فیصلے کے پیش نظر متعلقہ اداروں نے ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کیا ہے۔

 بجلی چوری کےخلاف موثر کارروائیوں کے ثمرات نظر آنے لگے، 18 تا 25 فروری  کے اعداد وشمار کےمطابق ملک بھر سے 2.218 بلین روپےوصول اور 99 افراد گرفتارکئےجا چکے ہیں۔

اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، گوجرانولہ اور ملتان سے 1.38 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں،اسلام آباد، لاہور اور ملتان سے 59 افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔

پشاور سے 0.242 بلین روپے وصول اور 21 افراد گرفتار جبکہ نئے ضم شدہ اضلاع سے 0.02 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں

حیدرآباد اورسکھر سے مجموعی طور پر 0.496 بلین روپے وصول اور 19 افراد گرفتار ہوئے جبکہ کوئٹہ سے 0.08 بلین روپے وصول کئے گئے

یکم ستمبر سے اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق 46213 افراد گرفتار اور 78.81 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں،متعلقہ حکومتی ادارے بجلی کے بحران سے مکمل نجات حاصل کرنے تک اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے