(ویب ڈیسک)گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 14 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ، 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔رپورٹ کےمطابق ایک ہفتے کے دوران آلو انڈے، لہسن، بیف اور دال مونگ سمیت کئی اشیاء مہنگی ہوئیں جن میں گیس کی قیمتوں میں 15.52 فیصد، پیاز کی قیمتوں میں 2.87 فیصد، انڈے کی قیمتوں میں1.32 فیصد، آلو کی قیمتوں میں0.68فیصد، دال مونگ کی قیمت میں 0.27فیصد، بیف کی قیمت میں 0.32 فیصد اضافہ ہوا۔
ٹماٹر کی قیمتوں میں 11.48 فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں 0.97 فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں 0.85 فیصد، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 0.44فیصد، سادہ روٹی کی قیمتوں میں 0.35فیصد، گڑ کی قیمتوں میں 0.33فیصد، ویجیٹیبل گھی کی قیمتوں میں0.22فیصد اور دال مسور کی قیمتوں میں 0.21 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔