01 Mar 2024
(لاہور نیوز) رمضان المبارک کےلئے خریداری کرنا شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث بن گیا۔
رمضان کی آمد سےقبل لاہوریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا، یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کی قلت بڑھ گئی جبکہ دالیں بھی نایاب ہو گئیں، لوگ سستا آٹا لینے کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر آئے خریداروں نے "لاہور نیوز" کو بتایا کہ کئی کئی روز سے چکر لگارہے ہیں مگر آٹا پھر بھی نہیں ملا، آٹا آنے پر لمبی لائنوں میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔
دوسری طرف یوٹیلیٹی سٹورز انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ سٹورز پر رمضان سے قبل خریداری کےانتظامات مکمل کرلئے جائیں گے اور اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔