01 Mar 2024
(لاہور نیوز) حکومت کی جانب سے غریب عوام کو معمولی ریلیف دیتے ہوئے مارچ کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 80 پیسے فی کلو کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 9 روپے 51 پیسے کمی کی گئی، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 30 روپے مقرر کر دی گئی۔
یاد رہے کہ فروری کے لیے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 39 روپے مقرر کی گئی تھی۔