اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سجل علی کو 'بیبو' کی کاپی کرنا مہنگا پڑ گیا

01 Mar 2024
01 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کو بالی ووڈ کی "بیبو" کرینہ کپور کو کاپی کرنا مہنگا پڑ گیا۔

سوشل میڈیا پر سجل علی کی نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کو شوبز انڈسٹری میں اپنے بہترین دوستوں اور پسندیدہ شخصیت سے متعلق بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں سجل علی نے کہا کہ ہماری شوبز انڈسٹری میں میرا کوئی بھی اچھا دوست نہیں، میں سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگز اور ٹرینڈز کو بھی نہیں دیکھتی۔

جب سجل سے پوچھا گیا کہ شوبز انڈسٹری میں آپ کی پسندیدہ شخصیت کون ہیں؟ تو اس پر انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے کردار "گیت" کو کاپی کرتے ہوئے کہا کہ "میں اپنی پسندیدہ ہوں"۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور نے یہ ڈائیلاگ "میں اپنی پسندیدہ ہوں" فلم "جب وی میٹ" میں بولا تھا جو کہ کافی مشہور ہوا تھا، اس ڈائیلاگ پر کافی میمز بھی بنی تھیں۔

کرینہ کی کاپی کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے سجل علی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کبھی اپنا مواد بھی لیکر آیا کرو، ہمیشہ دوسروں کو ہی کاپی کرتی رہتی ہو۔ 

j2

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے