اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کیلئے طریقہ کار وضع

01 Mar 2024
01 Mar 2024

(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سپیکراور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لئے طریق کار وضع کردیا۔

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب قومی اسمبلی قواعد2007میں درج طریقہ کار کے مطابق  خفیہ رائے شماری  سے ہوگا، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے ہر رکن کا صرف ایک ووٹ ہوگا ،سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے طور پر انتخاب کے لئے ہر رکن اسمبلی کو نامزد امیدواروں کے ناموں پر مشتمل ایک بیلٹ پیپر دیا جائیگا۔

طریقہ کار کے مطابق ووٹ کیلئے سیکرٹری قومی اسمبلی کی جانب سےباری باری اراکین کے نام  پکارے جائیں گے،  ہر بیلٹ پیپر دستخط شدہ اور پشت پر اسمبلی کی مہربھی ہوگی، باکس میں ڈالنے سے قبل بیلٹ پیپر کو تہہ کیا جائے گا۔

 کسی بھی رکن اسمبلی سے نادانستہ طور پر بیلٹ پیپر ضائع ہونے کی صورت میں بیلٹ پیپر منسوخ کر دیا جائے گا، رکن اسمبلی کو پہلا بیلٹ پیپر منسوخ کر کے نیا بیلٹ پیپر دیا جائیگا۔

 تمام اراکین اسمبلی کی جانب سے ووٹ دینے کے بعد سیکرٹری بیلٹ باکس کھولے گا، تمام بیلٹ پیپرز کو شمار کرے گا اور چیئرمین کو نتائج پیش کرے گا جو سپیکر یا ڈپٹی سپیکر کے طور پر منتخب رکن کے نام کا اعلان کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے