اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

01 Mar 2024
01 Mar 2024

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ اور اسلام آباد میں ہلکی اور موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری ہو سکتی ہے، ملک کے اکثر مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

تیز بارش کی وجہ سے گوادر، کیچ، تربت، پنجگور، آواران، بارکھان، کوہلو، سبی، نصیر آباد، دالبندین، خضدار، ڈیرہ غازی خان، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات سمیت پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہو سکتی ہیں، بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے، آندھی کے باعث کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے