29 Feb 2024
(لاہور نیوز) طوفانی بارش کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی ایوی ایشن کمپنیوں کو الرٹ جاری کر دیا۔
ترجمان کے مطابق نجی ایوی ایشن نے یکم مارچ کو بارش کے پیش نظر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا، نجی ایوی ایشن ونگز نے کل تمام فلائنگ سکول کی کلاسز بھی معطل کر دی ہیں۔
نجی ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق کل یکم مارچ کو ایئرٹیکسی سروس کی فلائٹس بھی معطل کر دی ہیں۔