اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ماہرہ اور ہمایوں کی جوڑی دوبارہ سکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار، فلم'لوگرو' کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا

29 Feb 2024
29 Feb 2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار ہمایوں سعید کی نئی فلم 'لوگرو' کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’لو گرو‘ میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کے ہمراہ سوہائے علی ابڑو بھی جلوہ گر ہوں گی۔فلم ’لو گرو‘ کی شوٹنگ کا پہلا شیڈول کراچی میں رکھا گیا، اس شیڈول میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے اپنے سین کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔

معروف اداکار، ہدایتکار اور اسکرین رائٹر واسع چوہدری نے فلم ’لو گرو‘ کی کہانی لکھی ہے جبکہ فلم کی ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔فلم ’لو گرو‘ کی کہانی تو تاحال سامنے نہیں آئی لیکن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اندازہ لگایاجارہا ہے کہ یہ ایک رومانوی فلم ہوگی۔

واضح رہے کہ  لالی ووڈ کی فلم ‘بن روئے’ سے دونوں اداکاروں کی جوڑی نے شہرت پائی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے