29 Feb 2024
(لاہور نیوز) ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق 220 کے وی الیکٹریسٹی وائر انسٹالیشن کے سلسلہ میں موٹروے ایم ٹو یکم اور 2 مارچ 2024 کو ٹریفک کے لئے بند رہے گی۔
ترجمان موٹروے کے مطابق ایم ٹو پر یکم اور 2 مارچ کو شیخوپورہ کی حدود میں صبح 10 سے دوپہر 12 بجے تک ٹریفک کو وقفے وقفے سے چلایا جائے گا، لاہور سے اسلام آباد جانے والے مسافروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ شیخوپورہ کے قریب وقفہ وقفہ سے 15 منٹ کیلئے ٹریفک کو دونوں جانب سے روک دیا جائے گا۔
220 کے وی الیکٹریسٹی وائر انسٹالیشن کے دوران مسافروں کی رہنمائی کے لئے 2 پٹرولنگ گاڑیاں خصوصی طور موجود رہیں گی، انسٹالیشن کو 6 فیز میں مکمل کیا جائے گا، ہر فیز میں ٹریفک 15 سے 20 منٹ تک بند رہے گی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق یکم اور دو مارچ کو سفر کرنے سے قبل مزید معلومات کے لئے ہیلپ لائن 130 سے مدد لی جا سکتی ہے۔