اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چھ سال تک عدم توجہ کا شکار میٹرو بس سروس ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ترجیح بن گئی

29 Feb 2024
29 Feb 2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کی حکومت آئی تو ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے بھی قبلہ درست کر لیا۔

میٹرو بس کے بند برقی زینوں کی مرمت کے لئے کمپنی کی خدمات لینے کا فیصلہ کر لیا گیا، ایسکلیٹر ٹھیک کرانے کے لئے مارچ 2024ء میں کمپنی کی پری کوالیفکیشن مکمل کی جائے گی۔

موجودہ صورتحال میں قینچی میٹرو بس سٹیشن پر برقی زینے بند ہیں، نیازی چوک اور راوی روڈ سٹیشن کے برقی زینے بھی فعال نہیں، بزرگ شہری میٹرو بس پر سفر کرنے کیلئے سیڑھیوں کا استعمال کرنے پر مجبور ہیں، میٹرو سٹیشن انتظامیہ نے رسیاں باندھ کر ایلی ویٹر کو جانے والا راستہ ہی بند کر دیا ہے، میٹرو بس سٹیشنز پر نصب ٹوکن مشینیں بھی خراب ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے انٹری بیرئیر بھی بند پڑے ہیں۔

اس سے قبل میٹرو بس ایم اے او کالج سٹیشن پر چوری کی واردات ہوئی، میٹرو بس کے برقی زینوں سے پلیٹیں چوری ہونے کے متعدد واقعات بھی رونما ہو چکے ہیں۔

جی ایم آپریشنز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سٹیشنز پر خراب مشینری کی مرمت کا پلان تیار ہے، فنڈز کے اجراء کے بعد مرمت اور بحالی کا کام کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے