(لاہور نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسمبلی پانچ سال پورے کرتی نظر نہیں آتی۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اسمبلی آ کر کیسا لگا جس پر فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ یہ اسمبلی تو نہیں، کوئی اور چیز ہے۔
صحافی کے ایک اور سوال پر مولانا نے کہا کہ اگر یہی عالم رہا تو اسمبلی مدت پوری نہیں کرے گی۔
بعدازاں جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔
چیئرمین سینیٹ کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان، بی اے پی کے صدر خالد مگسی، مرزا محمد آفریدی سمیت دیگر شریک ہوئے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مولانا فضل الرحمان کو قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔