اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

جڑواں بیٹیوں کی موت کو 12 سال بعد بھی نہیں بھلا پایا:عمیر رانا

29 Feb 2024
29 Feb 2024

(ویب ڈیسک) سینئر اداکار عمیر رانا نے کہا ہے کہ ایک دہائی سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے باوجود وہ اب تک اپنی جڑواں بیٹیوں کی موت کو نہیں بھلا پائے اور نہ ہی وہ زندگی بھر اس واقعہ کو بھلا سکیں گے۔

حال ہی میں عمیر رانا نے عفت عمر کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنی جڑواں بیٹیوں کی موت سے متعلق کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ سمیت پورا خاندان خوش تھا کہ ان کے ہاں بیٹیوں کی پیدائش ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب کچھ ٹھیک جا رہا تھا لیکن آخری ہفتوں میں پیچیدگیاں ہوئیں، جس سے وہ اپنی بچیوں سے محروم ہوگئے۔

اداکار کے مطابق ان کی اہلیہ کو دوران حمل خطرناک قسم کا یورینری ٹریکٹ انفیکشن (یو ٹی آئی) ہوگیا تھا جو کہ ایک لحاظ سے آخری سٹیج تک پہنچ چکا تھا، جس کی وجہ سے پیچیدگیاں ہوئیں اور ان کی جڑواں بیٹیاں پیدائش کے وقت ہی دنیا سے چل بسیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور والد انہوں نے پھر بھی بیٹیوں کو دیکھا، ان کی تدفین کروائی لیکن ان کی اہلیہ بطور والدہ کچھ نہیں کرپائیں، انہیں کتنی تکلیف ہوئی ہوگی اور وہ آج تک کس کرب سے گزر رہی ہوگی؟

عمیر رانا پہلے بھی متعدد انٹرویوز میں اپنی جڑواں بیٹیوں کی موت سے متعلق بات کر چکے ہیں، ان کی جڑواں بیٹیوں کا انتقال 2012 میں ہوا تھا۔

عمیر رانا نے 2003 میں مائرہ رانا سے شادی کی تھی، جن سے انہیں ایک بیٹا بھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے