29 Feb 2024
(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ ایسے خط بانی پی ٹی آئی لکھ سکتے ہیں یہ ان کا وطیرہ ہے، کوئی سیاسی جماعت ایسے خط نہیں لکھ سکتی، آپ خود ہی نتیجہ اخذ کرلیں۔
قبل ازیں قائد ن لیگ نواز شریف قومی اسمبلی پہنچے، نامزد وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا، سردار ایاز صادق، سینیٹر اسحاق ڈار، حمزہ شہباز، عطااللہ تارڑ اور رانا مشہود بھی موجود تھے۔