29 Feb 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل مائرہ خان نےشوبز شخصیات کو منافق قرار دے دیا۔
مائرہ خان نے حال ہی میں پی ایس ایل 9 کے ایک خصوصی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی پر کھل کر بات چیت کی۔
شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان نے ان سے کہا کہ وہ ایک لفظ کا استعمال کرتے ہوئے شوبز شخصیات کو بیان کریں جس پر اداکارہ نے فوری جواب دیتے ہوئے 'منافق' کہا۔
مائرہ خان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ آج کے ڈراموں میں بہت زیادہ لڑائی اور منفی چیزیں دکھائی جاتی ہیں، ڈراموں میں بھی سیاست ہی دکھائی جارہی ہے۔
سیاستدانوں کے بارے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاست دان سیاست کم اور ڈرامے زیادہ کرتے ہیں۔