اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

سپیکر قانون کے مطابق اسمبلی کو چلائیں: رانا آفتاب

28 Feb 2024
28 Feb 2024

(لاہور نیوز) سنی اتحاد کونسل کے رکن پنجاب اسمبلی رانا آفتاب نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے، سپیکر قانون کے مطابق اسمبلی کو چلائیں۔

لاہور میں سنی اتحاد کونسل کے رکن پنجاب اسمبلی رانا آفتاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہمیں اسمبلی کے اجلاس کی اطلاع نہیں ملی، میڈیا سے اس کا پتہ چلا، اجلاس قانون، آئین اور ضابطے کے مطابق چلنے دیں گے۔

رانا آفتاب نے کہا ہے کہ ہمارا اسمبلی میں پرامن رہنے کا پروگرام ہے، نارمل بجٹ پیش ہوتا ہے تو اس کے لیے 2 دن مختص کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ نگران حکومت نے 100 روپے والے کام پر 2 ہزار روپے لگائے، اس پر بات کرنی ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے رکنِ پنجاب اسمبلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے بطور امیدوار بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، سپیکر کو چاہیے کہ وہ قانون کے مطابق اسمبلی کو چلائیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے