اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

رواں سیزن میں ہماری سٹرنتھ کمزوری بن گئی ہے: عاقب جاوید

28 Feb 2024
28 Feb 2024

(ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ اس سیزن میں ہماری سٹرنتھ ہماری کمزوری بن گئی ہے، ملتان کیخلاف مایوس کن پرفارمنس رہی، فائٹ نظر نہیں آئی، اس سے پہلے ٹیم نے فائٹ کیا تھا۔

لاہور میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں 60 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ ملتان سلطانز کے پاس بھی محدود کھلاڑی تھے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ہمارا کمبی نیشن نہیں بن سکا، اکیلا شاہین فائٹ کرتا نظر آیا امیچور پرفارمنس رہی، رنز تو یہاں آرام سے بنتے ہیں، ہمیں ملتان سلطانز کے رنز کے قریب جانا چاہیے تھا۔

قلندرز کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ سپن آپشنز کو ذہن میں رکھا تھا، ڈسپلن باؤلنگ کی کمی نظر آئی، جب وکٹیں نہ ملیں تو پھر آپشنز کا بھی کچھ نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت پہلی جیت کا انتظار کر رہے ہیں، کھیل پرائیڈ کے لیے کھیلا جاتا ہے کھلاڑی اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے تاکہ فینز مایوس نہ ہوں۔

عاقب کا کہنا تھا کہ چھ میچ ہارنے میں بھی کمال ہے اور لگا تار چار جیتنے میں بھی کمال ہو سکتا ہے، بیٹنگ آرڈر میں توازن لانے کے لیے عبداللہ شفیق کو موقع نہیں مل سکا، ہم انہیں چوتھے نمبر پر کھلانا چاہتے تھے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے