اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قلندرز کیخلاف شاندار باؤلنگ، اسامہ نے آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

28 Feb 2024
28 Feb 2024

(ویب ڈیسک) ملتان سلطانز کے سپنر اسامہ میر نے لاہور قلندرز کے خلاف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 14 ویں میچ میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو اس میچ میں 60 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے دی، شکست کے بعد قلندر کے پلے آف میں پہنچنے کے امکانات بھی کم ہو گئے ہیں۔

مذکورہ میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے کھیلتے ہوئے اسامہ میر نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں 40 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اپنی اس فتح گر پرفارمنس کے ساتھ اسامہ میر نے سپر سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو ریکارڈ بک میں پیچھے چھوڑ دیا، اسامہ میر پی ایس ایل کی تاریخ میں ایک اننگز میں سب سے بہترین باؤلنگ کروانے والے سپنر بن گئے ہیں۔

ان سے قبل یہ ریکارڈ شاہد آفریدی کے پاس تھا، انہوں نے 2018 میں پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے 7 رنز دے کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

پی ایس ایل میں بہترین باؤلنگ کروانے کا ریکارڈ روی بوپارا کا ہے، انہوں نے کراچی کنگز کی جانب سے کھیلتے ہوئے لاہور قلندرز کے خلاف 16 رنز دے کر 6 وکٹیں لی تھیں۔

انکے علاوہ فہیم اشرف اور عمر گل بھی 6، 6 وکٹیں لے کر اس فہرست میں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے