27 Feb 2024
(ویب ڈیسک) مولانا فضل الرحمان نے صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں بیٹھیں گے، صدارتی انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے، جمعیت علمائے اسلام کو ہرایا گیا ہے، ہم نے ہتھیار ڈالنا نہیں سیکھا، وزارت کی کرسی پر براجمان ہونے کے بجائے حق کے راستے پر چلیں گے۔
سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ آئندہ کی حکمت عملی کا فیصلہ مجلس شوریٰ میں کیا جائے گا، الیکشن مہم کے دوران ہی پتہ چل جاتا ہے کون جیت رہا ہے اور کون ہار رہا ہے، گھروں میں سوئے اور الیکشن سے دستبردار لوگ جیت گئے۔
فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ان لوگوں سے ملک چلنے والا نہیں ہے، چاہتے ہیں ملک میں تمام معاملات بہتر طریقے سے چلیں۔